Blog

What is Special Education in Urdu: Dr Nadeem Ghayas

October 26, 2025

 

خصوصی تعلیم ایک ایسا تعلیمی نظام ہے جو ان بچوں کے لیے بنایا گیا ہے جو جسمانی، ذہنی، سماعتی، بصری یا سیکھنے کی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔ ان بچوں کو عام تعلیمی ماحول میں وہ سہولتیں اور توجہ نہیں مل پاتیں جو ان کی انفرادی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ اس لیے خصوصی تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ ہر بچے کی صلاحیت، رفاور ضرورت کے مطابق اسے تعلیم دی جائے تاکہ وہ  زندگی میں خود مختار اور کامیاب بن سکے۔

خصوصی تعلیم میں تربیت یافتہ اساتذہ، معاون آلات، تھراپیز (جیسے اسپیچ، آکیوپیشنل اور فزیوتھراپی) اور انفرادی تعلیمی منصوبے شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ذریعے نہ صرف بچے کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ اس کا اعتماد، سماجی رویہ اور روزمرہ زندگی کی مہارتیں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔ یوں خصوصی تعلیم  بچوں کو معاشرے کا فعال اور مثبت حصہ بننے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *